مئی2022کے آخری ہفتہ میں ایک نیوز مباحثہ کے دوران نوپور شرما نے استفسار کیاتھا کہ کیا وہ اسلام کے متعلق اس قدر توہین آمیز تبصرہ کیاہے جس طرح لوگ ہندوازم اور شیو لنگ کے متعلق اشتعال انگیزتبصرے کررہے ہیں۔
سری نگر۔جموں اور کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز کشمیری نژاد یوٹیوبر فیصل وانی جس نے عصری طور پر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کا سرقلم کرنے کی کاروائی کی تھی کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس نے کہاکہ ”ہم نے مذکورہ یوٹیوبر کے حلاف ائی پی سی کی دفعات505اور506کے تحت صفا کاڈل پولیس اسٹیشن سری نگر میں ایک ایف ائی آر اس وقت درج کیا جب اس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا“۔
جمعہ کے روز جب ملک بھر میں بی جے پی کے سابق ترجمان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے تھے اس وقت مذکورہ ملزم نے یوٹیوب چینل جس کا نام ”ڈیپ پین فنٹس“ ہے پر ایک پریشان کن ویڈیو پوسٹ کیاتھا“۔
اس ویڈیو میں وانی نے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”کوئی کاروائی‘ گستاخ رسولؐ کی ایک ہی سزا‘ سر قلم“۔پھر مذکورہ یوٹیوبر نے ایک کلہاڑی سے نوپور شرما کی ایک تصویر کا سرقلم کیا تھا۔ اس ویڈیو میں وانی کو بی جے پی کی سابق لیڈر کے کاٹا ہوا سر ہاتھ میں پکڑے ہوئے بھی دیکھا یاگیا ہے جس کو بعد میں وہ برہمی کے ساتھ ایک کونے میں پھینک دیتا ہے۔
سوشیل میڈیا پر برہمی کے بعد وانی نے قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بے قصور ہونے کا دعوی کیاتھا۔ ہفتہ کی رات انہوں نے دعوی کیاکہ”کل رات میں نے ایک وی ایف ایکس ویڈیو نوپور شرما کے متعلق بنایاتھا جو ہندوستان بھر میں وائیرل ہوا۔ اور ایک میرے جیسے بے قصور فرد تنازعہ میں پھنس گیاہے“۔
اپنے شائقین سے اس نے ایک جذباتی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیاکہ حالیہ وقت میں ان کا ذریعہ معاش کافی متاثرہوا ہے۔
سوشیل میڈیا پر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کا گستاخانہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر ہوا ہے مسلمانوں میں غم وغصہ او رناراضگی ہے۔
مئی2022کے آخری ہفتہ میں ایک نیوز مباحثہ کے دوران نوپور شرما نے استفسار کیاتھا کہ کیا وہ اسلام کے متعلق اس قدر توہین آمیز تبصرہ کیاہے جس طرح لوگ ہندوازم اور شیو لنگ کے متعلق اشتعال انگیزتبصرے کررہے ہیں۔
شرما کے خلاف ملک بھر میں کئی ایف ائی آر درج کی گئی ہیں۔ بی جے پی سے ان کے ”شان رسالت ؐ میں گستاخانہ کلمات“ کی ادائیگی کے بعد برطرفی اور اسی کے ساتھ معافی مانگنے کے باوجود شرما کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔
شرما کے سر پر 20لاکھ سے ایک کروڑ روپئے تک کا انعام کا اعلان کیاگیاہے۔