’’کشمیر ، پاکستان کی شہ رگ ، یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں‘‘

,

   

جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، پاکستانی فوجی سربراہ باجوا کا خطاب

اسلام آباد۔ کشمیر کو ’’پاکستان کی شہ رگ‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستانی فوجی سربراہ قمر جاوید باجوا نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں ہے۔ ’’یوم دفاع و شہداء‘‘ کے موقع پر فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کو غیرذمہ دار قرار دیا۔ کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے کا غیرقانونی قدم اُٹھایا اور خطہ کے امن کو ایک بار پھر شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ جموں و کشمیر مسئلہ کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وقت ہمیں کئی مرتبہ آزما چکا ہے، ہم ہر بار سرخرو ہوئے ہیں۔ ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم پوری دنیا بالخصوص اپنے خطے کے امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کوششوں میں پاکستان کا کلیدی کردار منہ بولتا ثبوت ہے۔