کشمیر بند سے 1.1 ارب امریکی ڈالر کا خسارہ

   

سرینگر /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستوری دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست کی دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کے بعد وادی میں مسلسل بند سے تاحال 1.4 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے خصوصی موقف کے خاتمے اور تقسیم کا سخت قدم اٹھاتے ہوئے دعویٰ کی تھی اب وہاں ترقی و خوشحالی آئیگی ۔ لیکن کشمیر چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ ترقی ہنوز ایک سراب ہے ۔ تخریب کار حملوں کے اندیشوں ، ہڑتال و احتجاج کے سبب کشمیری بیوپاری کاروبار بند ہیں ۔ چنانچہ مسلسل بند جاری ہے ۔ رواں سال ستمبر تک کم سے کم 1.40 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 100 ارب روپئے کے نقصانات ہوئے تھے ۔ کے سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خاں نے کہا کہ یہ خسارہ اب مزید بڑھ رہا ہے ۔