سری نگر، 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے فیصلے کے بعد ابھی وادی میں پری پیڈ موبائل، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات معطل ہیں۔دوسری طرف تین سابق وزرائے اعلی، سابق اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈروں کو ابھی بھی حراست میں رکھاگیا ہے جبکہ نیشنل کانفرنس (این سی)اور پیپلز ڈیموکریٹک(پی ڈی پی)کے پانچ لیڈروں کو پیر کی شام رہا کردیا گیا۔