سری نگر : قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے تین اضلاع میں چھ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران مجرمانہ مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیاہے ۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لشکر طیبہ سے منسلک غیر مقامی شہریوں کے قتل کے سلسلے میں ایجنسی نے منگل کے روز چھ مقامات پر چھاپے مارے ۔