کشمیر میں ایک اور تصادم، 2 جنگجو ہلاک

   

سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح ہو ئے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔قبل ازیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو اسی ضلع کے ژوہرو رانی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے ایک اعلیٰ کمانڈر مسعود احمد بٹ سمیت تین جنگجو کو ہلاک کیا تھا۔جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح چھڑنے والے ایک تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں آپریشن کیا جارہا ہے ۔ایک رپورٹ میں مہلوک جنگجوئوں کی شناخت زاہد داس اور جبار ساکنان بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق اسلامک اسٹیٹ جموں و کشمیر سے وابستہ زاہد داس بجبہاڑہ کے حالیہ حملے ، جس میں ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل اور ایک چھ سالہ لڑکا جاں بحق ہوئے تھے ، میں ملوث تھا۔