کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں : راہول گاندھی

,

   

اپوزیشن کا دورۂ وادی نہ ہوسکا، سرینگر ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا
نئی دہلی ؍ سرینگر ، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائدین بشمول راہول گاندھی کا وفد جو وادیٔ کشمیر کا دورہ کرنا چاہتا تھا تاکہ آرٹیکل 370 کے دفعات کی منسوخی کے بعد وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے، اسے ہفتہ کو ریاستی نظم و نسق نے سرینگر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی، اور اس کو قومی دارالحکومت کو واپس ہوجانا پڑا۔ کانگریس لیڈر راہول نے سرینگر ایئرپورٹ پر میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے ان کو مدعو کیا تھا۔ ’’گورنر نے کہا ہے کہ میرا خیرمقدم ہے۔ اب میں آیا ہوں تو وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ نہیں آسکتے۔‘‘ حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ نارمل ہے۔ لیکن ایسا معلوم نہیں ہورہا ہے۔ راہول کے ہمراہ سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، ڈی ایم کے، این سی پی، جے ڈی (ایس)، آر جے ڈی، ٹی ایم سی و دیگر قائدین تھے۔