سری نگر : وادی کشمیر شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ ہونے کے باعث مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں ہے جس سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے تاہم سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو گہری دھند سے نجات مل گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عسکریت پسندی کیلئے استعمال ہونے والا مکان اور کار ضبط
سرینگر : جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عسکریت پسندی کے ایک کیس کے سلسلہ میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو ضبط کرلیا ۔ پولیس ترجمان نے اس کارروائی کے متعلق اپنے ایک بیان میں پوری تفصیلات پیش کی۔