کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری

   

سرینگر۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور گلمبرگ اسکائی ریسارٹ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے گرما کے دارالحکومت سری نگر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 3ڈ گری سلسیس ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی کشمیر میں قاضی گند میں درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات سے تقریباً ایک ڈگری زیاد ہے۔