سرینگر : کشمیر میں سیکیورٹی فورس کے ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کے مطابق زخمی سب انسپکٹر ونود کمار کو مردہ حالت میں ہاسپٹل لایا گیا جبکہ دوسرے زخمی اہلکار کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ فوج نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی۔