کشمیر کے ڈوڈہ میں 4.6 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

   

سرینگر۔12؍اپریل( ایجنسیز) جموں و کشمیر کے ڈوڈا علاقہ میں اتوار کی صبح جب لوگ گہری نیند میں تھے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر ان کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ صبح 4 بج کر 32 منٹ پر آیا۔ یہ اطمینان کی بات رہی کہ ابھی تک جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔ معلوم ہو کہ کچھ دن پہلے دہلی۔این سی آر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ H/A
اس سے قبل یکم مارچ 2026 کو یہاں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس وقت کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔غورطلب ہے کہ ہفتہ (11 اپریل) کو مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے ہنگولی ضلع کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔