بنکاک ۔ ہندوستان کی پروپلی کیشپ تھائی لینڈ اوپن بیڈ منٹن ٹورنمنٹ میں کورونا انفیکشن کے شبہ سے باہر نکلنے کے بعد ٹورنمنٹ میں کھیلنے اترے پہلے راؤنڈ میں دستبردار ہوگئے۔ کشیپ نے پہلے مرحلے میں جب کینیڈا کے جیسن انتھونی ہو شوئی کے خلاف میچ چھوڑا توکینیڈا کے کھلاڑی 56 منٹ میں 21-9 ، 13-21 ، 14-8 سے آگے تھے ۔ مینز ڈبلز میں ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مکسڈ ڈبلز میں بی سمیت ریڈی اور این سکی ریڈی بھی پہلے راؤنڈ میں ہارگئے ۔ قبل ازیں سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کی ٹاپ خاتون کھلاڑی پی وی سندھو باہر ہوگئیں تھیں۔