سری نگر۔ جموں اور کشمیر پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کارکنوں کو گرفتار کرلیاجو مبینہ طور پر سری نگر میں پیر کے روز لال چوک کے کلاک ٹاؤر پر قومی پرچم لہرانے کی کوشش کررہے تھے۔
مذکورہ کارکنان ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے لگاتے ہوئے شہر میں ترنگا لہرانے کی کوشش کررہے تھے
اس کے علاوہ بی جے پی کارکنوں کو پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے شہر میں دفتر پر بھی قومی پرچم لہرانے کی کوشش کرتا دیکھا گیاہے۔
حال ہی میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی جو تحویل سے 13اکٹوبر کے روز رہا کی گئی ہیں نے کہاکہ وہ جموں کشمیر میں اس وقت تک قومی پرچم نہیں لہرائیں گے تب تک جموں کشمیر کاموقف بحال نہیں کیاجاتا ہے۔
مفتی نے یہ بھی اعلان کیاتھا کہ وہ اس وقت تک انتخابات نہیں لڑیں گی جب تک ارٹیکل370اور جموں اور کشمیر کا خصوصی موقف بحال نہیں کردیاجاتا ہے۔
پچھلے سال اگست میں حکومت کی جانب سے ارٹیکل370کو ہٹاتے ہوئے جموں اور کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے بعد سے وہ تحویل میں تھیں۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈ ر فاروق عبداللہ کو پی اے جی ڈی‘ جس نے ارٹیکل 370کی بحالی کے لئے متحدہ جدوجہد کا اعلان ہے کے صدر منتخب کرنے کے بعد یہ ڈیولپمنٹ سامنے آیاہے۔