ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں مانکیہ لال ورما قبائلی تحقیق اور تربیتی ادارے نیز بھارتیہ لوک کلا منڈل کے مشترکہ زیر اہتمام 22 سے 24 مئی تک کلا مہوتسو 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمشنر راجندر بھٹ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں مقرر کی ہیں اور ضلعی سطح کے افسران اور اہلکاروں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اس حکم نامے کے تحت رجسٹریشن اور رہائش، کھانے اور ناشتے ، ٹرانسپورٹ، ثقافتی پروگرام اور اسٹیج کے انتظامات، خریداری اور ٹینڈر دعوت، تشہیر، مہمانوں کی مہمان نوازی، آرٹ کی نمائش، انوٹیشن و سرٹیفکیٹ، میڈیکل، میڈیا وغیرہ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائرکٹر انجلی راجوریا نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پہلی بار کلا مہوتسو 2023 کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔