کلبھوشن کیس :وکیل فراہم کرنے ہندوستان کو ایک اور موقع

   

اسلام آباد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کا وکیل مقرر کرنے کیلئے ہندوستان کو ایک اور موقع دینے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں وسیع تر بینچ نے کلبھوشن جادھو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کلبھوشن جادھو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کیا جائے، 6 اگست کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی وزارت خارجہ سے ربط کیا تھا۔ہندوستان کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔