کلثوم پورہ میں جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد: کلثوم پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 14 ماہ کی دلہن کی مشتبہ موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ معراج بیگم کی شادی محمد عمران سے ہوئی تھی ۔سسرالی رشتہ دار خاتون کو مبینہ طور پر جہیز کے لئے ہراساں کر رہے تھے ۔ 15 دن قبل ہی معراج بیگم کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا گیا اور نقد رقم لانے کیلئے اسے میکے بھیج دیا گیا تھا۔ متوفی خاتون کے رشتہ داروں نے شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ داروںپر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے جس کے تحت پولیس کلثوم پورہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔حالیہ عرصہ میں جہیز ہراسانی کے واقعات اور اس کے نتیجہ میںاموات پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔