کلثوم پورہ میں نامراد عاشق کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 14 جون ۔ ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ حدود میں ایک نامراد اعشق نے خودکشی کرلی ۔ 17 سالہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم روہت سنگھ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ روہت انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری کی تیاری میں تھا جو ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ روہت کی پیشکش کو لڑکی نے ٹھکرادیا تھا اور وہ ذہنی دباؤ میں آگیا تھا ۔ کل لڑکے کے افراد خاندان تفریح کیلئے گئے تھے اور روہت درمیانی راستہ سے گھر واپس ہوگیا اور مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع