کلراج مشرا کا سہ روزہ دورہ اُدے پور

   

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا20 دسمبر سے اُدے پور کے تین روزہ دورے پر رہیں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مشرا اس دوران پہلے روز مہارانا پرتاپ زرعی و ٹکنالوجی یونیورسٹی اور 22 دسمبر کو سکھاڑیا یونیورسٹی کے کانووکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ مسٹر مشرا اس دوران اُدے پور کے شلپ گرام میں منعقد ہونے والے شلپ گرام اتسو کا افتتاح بھی کریں گے ۔