کلواکرتی میں آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج جاری

   

کلواکرتی ۔29 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کلواکرتی بس ڈپو کے روبرو ورکرس نے احتجاج کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے ورکرس کو یاد کیا اور اُن کے حق میں نعرہ بازی کی اور بسوں کو ڈپو سے باہر نکلنے سے روکے رکھا جبکہ احتجاجی کیمپ کو پہنچ کر کئی ایک قائدین اور کارکنوں نے مدد دی اور احتجاج تک مدد کا تیقن دیا جس میں بی سی ریاستی صدر کرشنیا کے فرزند بھی شامل ہیں۔