کلکتہ:شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں بی جے پی کی زبردست ریالی

,

   

کلکتہ: بی جے پی ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی ندا اور مغربی بنگال کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیا کی صدارت میں نئے بنائے گئے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ایک زبردست ریالی نکالی گئی۔ یہ ریالی ہند سنیما۔ سی آر ایوینیو سے نکالی گئی ہے۔ ریالی میں وجے ورگیا جیپ کی ٹاپ بیٹھے دکھائی دئے۔اس موقع پر پولیس کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

YouTube video

 

ریالی میں شامل لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بی جے پی کا جھنڈا اور پارٹی کے حمایت میں نعرے بلند کررہے تھے۔ اس ریالی میں کئی اہم لوگ جب میں لاکٹ چٹرجی اور روپا گینگولی بھی شامل تھے۔ روپا گینگولی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ پرامن ریالی نکالی ہے۔ مغربی بنگال میں چیف منسٹر ممتا بنرجی عوام کو دھوکہ اور انہیں پریشانیوں میں مبتلا کررہی ہیں۔ چیف منسٹر عوام سے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔“ انہوں نے یہ بات بتائی۔