کلکتہ میں ممتا بنرجی نے کہا”ایک زخمی شیر اور بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے“۔

,

   

کلکتہ۔ پیر میں ایک پلاسٹر اور وہیل چیر پر بیٹھی مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اتوار کے روز مجوزہ اسمبلی الیکشن میں ”کھیل شروع“ ہوا ہے او رمزید کہاکہ ”ایک زخمی شیرزیادہ خطرناک ہوتا ہے“۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ”اگر لوگ ہمیں ووٹ دیں گے تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ جمہوری انہیں لوٹیں گے۔ بنگال کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیاجائے گا۔

میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ ٹوٹے پیر سے وہیل چیر پر میں مہم چلاؤں گی۔ کھیل شروع ہوا ہے۔ ایک زخمی شیر زیادہ خطرناک جانور ہوتا ہے“۔

انتخابی کے دوران زخمی ہونے کے بعد اتوار کے روز بنرجی نے ریاستی درالحکومت میں گاندھی مورتی سے ہزارا تک وہیل چیر پر ایک روڈ شو کیا۔

اس ہفتہ کے اوائل میں بندی گرام میں کچھ لوگوں کے مبینہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے روبرو وہ پیش ہوئی ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران10مارچ کے روز بنرجی کومبینہ طور پر چند نامعلوم لوگوں نے دھکا دیدیا تھا۔

ان کی ابتدائی طبی جانچ کی رپورٹ کے بموجب بنرجی کو شدید”ہڈیوں پر چوٹیں“ ان کے دائیں پیر اور ایڑھی پر لگی ہیں اور ان کاندھے‘ بازو اورگردن پر گھسیٹوں کے زخم ہیں۔

مذکورہ چیف منسٹر12مارچ کے روز اسپتال سے ڈسچار ج ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال میں سہ رخی مظاہرے دیکھنے کو ملے گا جہاں پر ٹی ایم سی‘ کانگریس لفٹ الائنس اور بی جے پی میدان میں ہیں۔

ریاست میں اٹھ مراحل میں رائے دہی ہوگی جس کی شروعات27مارچ سے ہوگئی اور آخری مرحلے کی پولنگ29اپریل کومقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ووٹوں کی گنتی 2مئی کو مقرر ہے