کلکتہ ہائی کورٹ میں گورنر کو ہٹانے کی عرضی خاج

   

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے گورنر جگدیپ دھنکر کوہٹانے کی عرضی کو خارج کردیا ہے ۔ایڈوکیٹ راما پرساد سرکار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں گورنر کو ہٹانے کے لئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس رٹ پٹیشن کو آج جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ڈویژن بنچ نے یکسر مسترد کر دیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق رٹ پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گورنر آئینی دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں عدالت نے آج کہا کہ گورنر کے خلاف دائر مقدمہ قابل قبول نہیں ہے ۔ آئین کے مطابق عدالت گورنر کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پرکاش شریواستو اور راجرشی بھردواج کی ڈویژن بنچ نے آج کہا کہ وہ آئین کے ذریعے گورنر کو دیئے گئے اختیارات کے لیے عدالت کو جواب دینے کے پابند نہیں ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس کیس کو خارج کر دیا۔