کلیدی ملزم آشیش کی ضمانت عرضی خامیوں کے سبب واپس

   

لکھیم پور : لکھیم پور کھیری کے تکونیا حادثہ کے کلیدی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی درخواست ضمانت پیر کو واپس کردی گئی۔ آشیش کے وکیل نے ضمانت کی درخواست میں خامیوں کی وجہ سے اُسے واپس لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے وکیل نے بتایا کہ درخواست میں کچھ خامیاں تھیں، جس کے بعد ضمانت کی عرضی واپس لے لی گئی ۔