کماری یورپ میوزک ایوارڈز کے لئے نامزد

   


ممبئی۔ ہپ ہاپ آرٹسٹ راجہ کماری کو 13 نومبر کو منعقد ہونے والے ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز 2022 میں بہترین ہندوستانی ایکٹ کے لیے پانچویں بارنامزد کیا گیا ہے۔انہیں اپنے گانے میڈ ان انڈیا کیلیے نامزدکیا گیا ہے جس کے لیے انھوں نے بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کیا۔اپنے تجربے اور اب تک کے سال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایک ناقابل یقین سال رہا ہے اور میں اس کے بقیہ سال کا انتظار کررہی ہوں۔ میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے جو حمایت اور محبت دکھائی ہے اس نے مجھے بے آواز کردیا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی جب میں اپنے مداحوں کو میری موسیقی پر رقص کرتے دیکھتی ہوں۔ نامزدگی حاصل کرنے کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے،انہوں نے کہا میں باوقارایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز 2022 میں میڈ اِن انڈیا کے لیے یہ نامزدگی حاصل کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ یہ گانا میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور مجھے اس حیرت انگیز گانے پر کام کرنے کا اعزاز ہے۔ یہ ہم سب کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے اور میں دیگر تمام باصلاحیت نامزد امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔