کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں 25روپئے اضافہ کے ساتھ نئے سال میں ہوٹلوں کاکھانا مہنگا ہوسکتا ہے

,

   

Ferty9 Clinic

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت نئی دہلی میں 1768روپئے فی سلنڈر ہوجائے گی۔
نئی دہلی۔ سال2023میں ہوٹلوں میں کھانا کھانے کاکام مہنگا ہوسکتا ہے‘ کیونکہ تیل مارکٹنگ کمپنیوں (اوایم سی) نے نئے سال کے پہلے دن اتوار کے روز کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر 25روپئے کااضافہ کردیاہے۔

اسی دن سے نئی قیمتوں لاگوہوجائیں گے۔گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے۔

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت نئی دہلی میں 1768روپئے فی سلنڈر ہوجائے گی۔ممبئی میں ایک کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1721فی سلنڈر‘ وہیں کلکتہ اور چینائی میں اس کی قیمت فی سلنڈر1870اور 1917فی سلنڈر بالترتیب ہے