کمزور اور پسماندہ طبقات کیلئے چیف منسٹر امید کی کرن

   

دلت بندھو اسکیم کیلئے منتخب چاراگونڈا زون ، ناگرکرنول میں اجلاس ، ارکان اسمبلی و ایم پی کا خطاب

اچم پیٹ:۔گورنمنٹ وہپ وہ اچم پیٹ ایم ایل اے گوالا بالاراجو نے کہا کہ ناگرکرنول ضلع کئی سالوں سے نظر انداز کیا جارہا تھا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کے ا چندرشیکھر راؤ نے دلتوں کی سماجی و اقتصادی عدم مساوات کو ختم کرنے کیلئے دلت بندھو اسکیم کا آغاز کیا۔دلت بندھو اسکیم کے نفاذ کے طریقہ کار کا جائزہ اجلاس سائی تھیرومالا فنکشن ہال، چاراگونڈا زون میں منعقد ہواضلع کلکٹر پی ادے کمار ، رکن پارلیمنٹ پی رامولو، کونسل کے ارکان کاساسی ریڈی نارائنا ریڈی اور کلواکرتی ایم ایل اے جے پال یادو بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دلت بندھو اسکیم کے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ریاست میں چار زونوں کو منتخب کرنے اور ناگر کرنول ضلع میں چاراگونڈا زون کو دلت بندھو اسکیم کے تحت منتخب کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو کمزور طبقات کیلئے امید کی کرن قرار دیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ چیف منسٹر کو آنے والے دنوں میں اچم پیٹ کے پورے حلقے کیلئے اس اسکیم کو نافذ کرنے پر آمادہ کریں گے۔ایم پی رامو نے کہا کہ چاراگونڈا دلت بہت خوش قسمت ہیں اور یہ اسکیم زون کے تمام دلت خاندانوں کو 10 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔ضلع کلکٹر پی ایس ادے کمار نے کہا کہ دلتوں کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور معاشی ترقی حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی سطح ، زونل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عہدیدار سروے کیلئے آئیں گے۔کلواکرتی ایم ایل اے جے پال یادو نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں کونسل کے ارکان کاساسی ریڈی نارائنا ریڈی ، ضلع پریشد کے وائس چیئرمین بالاجی سنگھ ، سرپنچ وجیندر گوڑا ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی پیز، عہدیدار اور سرپنچ موجود تھے۔