نیویارک : امریکی ریاست الینوائے میں جمعے کے روز ایک جیوری نے ایک چھے سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس حملے کو نفرت انگیز جرم قرار دیا۔70 سال سے زائد عمر کے جوزف زوبا نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل۔حماس جنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد کم عمر بچے وداع الفومی پر چاقو سے 26 مرتبہ وار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی والدہ حنان شاہین پر بھی وحشیانہ حملہ کیا جس کے لیے اسے سزا سنائی گئی تھی۔ وہ شخص جو خاندان کا مالک مکان تھا، کو قتل عمد، اقدام، قتل، جسمانی ایذا رسانی اور نفرت پر مبنی جرم کے دو الزامات کا مجرم پایا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے پیٹ سے 15 سینٹی میٹر (چھ انچ) بلیڈ کے ساتھ ایک دندوں والا فوجی چاقو نکالا گیا۔ امریکی۔عرب انسدادِ امتیاز کمیٹی (اے ڈی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد ایوب نے کہاکہ آج کا فیصلہ ودیع الفیومی کے خاندان کے لیے انصاف کا ایک اقدام ہے اور یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ نفرت پر مبنی تشدد کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔