کمسن لڑکی کیساتھ دست درازی کرنے والا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد ۔10 جون (سیاست نیوز) ایک کمسن لڑکی سے دست درازی اور مبینہ طور پر اس لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم کو پولیس ایس آر نگر نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کمسن لڑکی کی والدہ سما لتا کی شکایت پر کارروائی کی اور لڑکی کی جانچ کروائی گئی جبکہ گوپی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سما لتا کی بڑی لڑکی جس کی عمر 8 سال ہے، وہ 2 جون کو اپنے مکان کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران گوپی نے اس کمسن کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور نیچر کیور کے قریب شمشان گھاٹ میں اس لڑکی کو برہنہ کیا اور خود بھی برہنہ ہوگیا۔ اس دوران لڑکی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے اس کی والدہ کو سارا واقعہ سنایا۔