کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی ،3 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ایل بی نگر پولیس نے 17 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ 25 اگسٹ کی رات 17 سالہ لڑکی جو ایل بی نگر علاقہ کی ساکن ہے کتہ پیٹ میں رشتہ دار کے پاس جارہی تھی کہ رمیش اور پون نے اس کا تعاقب کیا اور لڑکی کو ایل بی نگر چوراہے سے حیات نگر منتقل کیا اور اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 21 ساکلہ اے رمیش عرف لڈو، 19 سالہ رماوت سنتوش ساکنان ایل بی نگر شیوم نگر اور 22 سالہ جی پون ساکن بھرت نگر کو گرفتار کرلیا۔ یہ تینوں پیشہ سے آٹو ڈرائیورس بتائے گئے ہیں اور اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے ان تینوں گرفتار افراد میں رمیش اور سنتوش رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔