کمسن لڑکی کی عصمت ریزی، پولیس مصروف تحقیقات

   

حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چندا نگر میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 10 سالہ متاثرہ لڑکی اس کی والدہ کے قریب حالت نیند میں موجود تھی۔ پڑوس میں رہنے والے 27 سالہ شیکھر نے برقی گل ہوجانے کے بعد اس لڑکی کو اپنے مکان میں لے گیا اور اس کمسن کے منہ کو بند کردیا۔ عصمت ریزی کے بعد لڑکی کو اس نے بلندی سے ڈھکیل دیا جس کے سبب لڑکی زخمی ہوگئی۔ اس دوران لڑکی کی والدہ اور اس کے رشتہ دار نے شیکھر کو گھر سے فرار ہوتے ہوئے دیکھ لیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ چندانگر پولیس کا کہنا ہیکہ شیکھر نے لڑکی کو یہ واقعہ کسی سے بیان کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے خاطی شیکھر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔