کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر ملزم کو سزا

   

حیدرآباد ۔ /23 جنوری (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث 50 سالہ ملزم کو نامپلی کے فرسٹ ایڈیشنل میٹرو پولیٹین جج نے 7 سال کی سزاء سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ کے انیل کمار ساکن ویسٹ ماریڈ پلی نے سال 2018 ء میں کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس ماریڈ پلی نے ایک مقدمہ پوسکو ایکٹ کے تحت درج کیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور عدالت میں اسے قصور وار پائے جانے پر 7 سال کی سزاء اور 4 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کو مالی امداد فراہم کرنے ضلع کلکٹر حیدرآبادکو ہدایت دی ہے ۔