کمسن لڑکی کی 6ماہ تک 400افراد نے عصمت ریزی کی

   

اورنگ آباد : ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک کمسن لڑکی کی 6ماہ تک 400 افراد نے عصمت ریزی کی جس میں پولیس میں شامل ہیں ۔ ویسے تو ہندوستان میں روزآنہ کئی خواتین کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا جاتا ہے لیکن اس واقعہ نے سب کو حیران کردیا ۔ مراٹھی خبر رساں ایجنسی نیوز 18لوک مارٹ نے شائع کردہ رپورٹ کے بموجب کمسن لڑکی کی چھ ماہ تک عصمت ریزی کی گئی ۔ اس لڑکی کی ماں کا دو سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اس کے والد نے ایک شخص کے ساتھ اس کی شادی کردی ۔ شادی کے بعد سسرالی رشتہ دارو ں کے علاوہ کئی افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی ۔