حیدرآباد۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) اننت پور گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل ڈاکٹروں نے ایک کمسن لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا 750 گرام وزنی گچھا کامیابی سے نکال دیا ہے۔ شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر رام سوامی نائک کے مطابق رائے درگ کے ایک اسکول میں دسویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ کو شدید پیٹ درد، قئے اور وزن میں نمایاں کمی کی شکایت کے ساتھ دواخانہ میں داخل کیا گیا تھا۔ طبی معائنہ سے انکشاف ہوا کہ اسے بال کھانے کی پرانی عادت تھی جسے طبی اصطلاح میں Trichophagia کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ریپنزل سنڈروم نامی ایک نایاب کیفیت کی بھی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پیٹ کا معائنہ کرنے کے لئے سرجری اور معدے کی سرجری کے ذریعہ بالوں کا یہ گچھا نکالا جو 1.2 میٹر لمبا اور 750 گرام وزنی تھا۔ طالبہ کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ش؍F