کمسن لڑکے کیساتھ بدفعلی اور قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کمسن لڑکے کیساتھ بدفعلی کے بعد اس کا قتل کرنے والے قاتل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ خصوصی پاکسو عدالت راجندر نگر نے سال 2015 کے مائیلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمہ میں ملزم سید محمد عرفان عرف سہیل 45 سال کو عمر قید کی سزا اور 17 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ۔ مائیلار دیو پلی پولیس نے اس مقدمہ میں چارج شیٹ داخل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دسمبر 2015 میں ملزم سہیل نے کمسن بچے سے مسجد کا پتہ دریافت کیا اور مسجد کا راستہ بتانے کے بہانے علی نگر کے سنسان علاقہ میں لیجاکر اس کے ساتھ بدفعلی کی اور گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد بچے کی شناخت مٹانے کے لیے اس پر وزنی پتھر ڈال دیا تھا ۔ بچہ کی تلاش میں مصروف پولیس نے نعش حاصل ہونے کے بعد تحقیقات کے دوران سہیل کو گرفتار کیا تھا جودے پلی کا ساکن ہے ۔ آج عدالت نے سہیل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔۔ ع