کمسن کی عصمت ریزی کی کوشش کے ملزم کو تین سال کی سزائے قید

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمسن لڑکی سے دست درازی اور اس کی عصمت لوٹنے کی کوشش کرنے والے شخص کو ایل بی نگر کی عدالت نے 3 سال کی سزا سنائی ہے۔ ایل بی نگر پولیس نے سال 2017 ء کے مقدمہ میں فیصلہ سنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نرواٹا ہوم جو مستحق بچوں کی دیکھ بحال کیلئے چلایا جاتا ہے اس ہوم کے بانی خاتون ایم کرشنا پریہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ ایک 9 سالہ لڑکی جو اس کی ماں کی موت کے بعد باپ اور بھائی کے ہمراہ رہتی تھی۔ ایک دن 40 سالہ شخص بی وینکٹیش جو ایل بی نگر علاقہ میں رہتا تھا اس لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی کوشش کی۔