کمل ہاسن کی فلم ’’انڈین 2‘‘ کی شوٹنگ کا جلد آغاز

   

کمل ہاسن اسٹار ڈائرکٹر شنکر کے ڈائرکشن میں اپنی نئی فلم ’’انڈین 2‘‘ کررہے ہیں۔ اس فلم کا پہلا شیڈول جلد ہی شروع ہونے جارہا ہے۔ حال ہی میں فلم انڈین 2 سے متعلق پوسٹر ریلیز کیا گیا جو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس پوسٹر میں کمل ہاسن کا لک شائقین کو خوب پسند آرہا ہے۔ 20 سال پہلے آئی سوپر ہٹ فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکویل پر بن رہی نئی فلم انڈین 2 سے عوام کو کافی امیدیں ہیں۔ اس میں ٹالی ووڈ کے وینلا کشور، ملیالم کے اسٹار ہیرو دلخیر سلمان، بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن تمل کے اسٹار ہیرو شمبھو جیسے اہم اداکار اپنے اپنے کردار نبھارہے ہیں۔ کمل ہاسن کے ساتھ ہیروئین کے رول میں کاجل اگر وال نظر آئیں گی۔ فلم کو موسیقی سے سجائیں گے۔ انی ردھ روی چندر یہ فلم سال 2020 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔