ملک کے 131 شہروں کا سروے ، این سی پی اے کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کا ملک کے اُن 10 شہروں میں شمار ہے جہاں آلودگی کم ہے ۔ حیدرآباد نے ملک کے 131 شہروں میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ سرگرمیاں عروج پر پہونچ گئی ہیں ۔ صنعتوں کا جال بھی پھیل رہا ہے ۔ پھر بھی شہر حیدرآباد میں پی ایم 10 سائیز کے گرد و غبار کے زرات صرف 71.3 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ہیں ۔ یہ بات نیشنل کلین ایر پروگرام (NCAP) نے بتائی ہے ۔ ملک کے سب سے کم فضائی آلودگی والے شہروں کی تازہ ترین فہرست سامنے آئی ہے ۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کا راجمندری شہر اس معاملے میں حیدرآباد سے بہتر ہے ۔ این سی اے پی نے یہ سرٹیفیکٹ جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق جہاں فی کیوبک میٹر میں 65.65 مائیکرو گرام آلودگی ہے ۔ جو ملک میں راجمندری کو چوتھے مقام پر رکھتی ہے اور این سی اے پی کے مطابق کیا آپ جانتے ہیں ملک میں سب سے زیادہ صاف ستھری آب و ہوا کہاں پائی جاتی ہے ۔ شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے دارالحکومت کو ہیماکی ہوا میں پی ایم 10 سائیز کے گرد و غبار زرات میں 26.77 مائیکرو گرام کیوبک میٹر ہیں ۔ این سی اے پی نے کہا کہ کوہیما ملک کا سب سے کم آلودہ شہر ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے تین شہر دیوناگر ، بنگلورو اور ہبلی اس فہرست میں سرفہرست ہے ۔ تاملناڈو کا چینائی تیسرے اترپردیش کا گورکھپور پانچواں مہاراشٹرا کا ناسک ساتواں ، شولاپور 9 واں کرناٹک کا بنگلورو 8 ویں مقام پر ہے ۔ 2.5 پی ایم کے زرات کے زمرے میں 26.33 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر کے ساتھ کا صاف ترین شہر بن کر جموں کشمیر کا سری نگر شہر ابھرا ہے ۔ حکومت ہند نے ملک کے 131 شہروں میں 2024 تک ہوا میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کے زرات کی سطح کو 20 تا 30 فیصد تک کم کرنے کے لیے 10 جنوری 2019 کو نیشنل کلین ایر پروگرام ( این سی اے پی ) شروع کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے ابھی تک 6897 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس کے ایک حصے کے طور پر یہ تازہ ترین رپورٹ مختلف شہروں میں ہوا کے معیار سے متعلق ہے ۔ اس کو جاری کرتے ہوئے این سی اے پی نے واضح کیا ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ ن