کم عمرلڑکی سے دست درازی 64سالہ شخص کو 5سال قید

   

حیدرآباد۔ نامپلی کریمنل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے 64 سالہ شخص کو کم عمر لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے پر پانچ سال کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے بموجب فاضل جج سنیتا کنچالہ نے پوکسو ایکٹ کے تحت معمر ملزم کو قصور وار پایا اور اسے پانچ سال کی سزا سنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم کو بیگم پیٹ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور عدالت نے اسے قصوروار پائے جانے پر سزا سنائی۔