کم عمر طالب علم کو زد و کوب کرنے پر ٹیچر گرفتار

   

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ نرسمہا نگر کالونی میں واقع ایک خانگی اسکول کے ٹیچر کو کم عمر طالب علم کو زدوکوب کرنے پر گرفتارکرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وگنیشورا ہائی اسکول ، کلثوم پورہ کے نویں جماعت کا طالب علم عزیز خان کو میاتھس کے ٹیچر نے شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا ۔ طالب علم عبدالعزیز خان کے والدین نے اسکول ٹیچر کے خلاف کلثوم پورہ پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔