کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کا ملزم جیل منتقل

   

حیدرآباد۔ ونستھلی پورم پولیس نے کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے بموجب 50 سالہ جی نرسمہا یادو ساکن ابراہیم پٹنم کے ایک خاتون کے ساتھ تعلقات تھے اوراکثر وہ اس کے مکان آتا رہتا تھا۔ اپنی معشوقہ کی کم عمر لڑکی کے ساتھ بھی نرسمہا یادو نے گھناونی حرکت کی جس کی اطلاع بچی نے اپنی ماں کو دی۔ خاتون نے اپنے آشنا کے خلاف ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے عصمت ریزی اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے نرسمہا یادو کو گرفتار کرلیا۔