کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے مجرم کو 20 سال قید کی سزاء

   

حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے مجرم کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی خصوصی پاکسو عدالت نے آج کندکور پولیس اسٹیشن کے سال 2017 کے مقدمہ میں فیصلہ سنایا اور ملازم 25 سالہ کے کرشنا ساکن کندکور کو سزا سنائی ۔ کندکور پولیس ذرائع کے مطابق ڈسمبر 2017 میں کرشنا نے علاقہ کی کم عمر لڑکی کا اغواء کیا اور تروپتی لے گیا ۔ جہاں سترم ( سرائے ) میں لڑکی کی عصمت ریزی کی اور چند روز بعد لڑکی کو اس کے مکان کے قریب چھوڑ دیا ۔ شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کرشنا کو گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور آج پولیس کندکور نے اس مقدمہ کے متعلق عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کردیا ۔ عدالت نے 20 سال کی سزا اور 30 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ع