اوٹاوا: کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی (پی ایچ اے سی) نے ملک کے اسپتالوں میں داخل 35 مریضوں سمیت منکی پوکس کے 1,317 کیسوں کی تصدیق کی ہے ۔ہیلتھ ایجنسی نے بتایا کہ بدھ تک تصدیق شدہ کیسز میں سے 631 معاملات اونٹاریو، کیوبیک (505) ، برٹش کولمبیا (139 ) ، البرٹا (34 )، سسکیچیوان (تین) ، و یوکون (دو) اور نووا اسکاٹیا، مانیٹوبا اور نیو برنسوک سے ایک ایک کیسز سامنے آئے ہیں۔