کنبھ ممکن ہے کویڈ19’سوپر اسپریڈر‘بن جائے گا۔ مرکزی حکومت کے عہدیدار

,

   

اجلاس میں ایک رکن نے کہاکہ”مقررہ وقت سے قبل اگر حکومت کمبھ کو براخواست کرنے کا فیصلہ نہیں کرتی ہے تو یہ کویڈ19کا سوپر اسپریڈر‘ بن سکتا ہے“


نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کے ایک سینئر افیسر نے ملک میں کویڈ19کے حالات پر ایک اعلی سطحی سکریٹری میٹنگ کے دوران پیر کے روز اس خدشہ کا اظہا رکیاکہ جاریہ کنبھ ممکن ہے کہ ایک ’سوپر اسپریڈر‘بن سکتا ہے“حکومت کے ایک اعلی ذرائع کے بموجب یہ بات کہی گئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے کہاکہ حکومت کنبھ کو لے کر پریشان ہے اور پیر کے روز اس پر تبادلہ خیال بھی کیاگیاہے۔

اجلاس میں ایک رکن نے کہاکہ”مقررہ وقت سے قبل اگر حکومت کمبھ کو براخواست کرنے کا فیصلہ نہیں کرتی ہے تو یہ کویڈ19کا سوپر اسپریڈر‘ بن سکتا ہے“۔

مذکورہ ذرائع نے اے این ائی کو بتایاکہ”مذکورہ حکومت ایک ٹیم تشکیل دے رہی ہے جو سادھو اور مذہبی لیڈران کی مدد سے عقیدت مندوں کو یقینی بنانے کے لئے کی اپیل کرے گی جو کنبھ آرہے ہیں‘ ماسک پہنیں اور سماجی دوری برقرار رکھیں“۔

مذکورہ ذرائع نے مزید کہاکہ”اسی وقت میں مذکورہ حکومت نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ٹی وی او رریڈیو کے ذریعہ ایک پیغام ارسال کیاجائے اور پوسٹرس بھی عوامی مقامات پر لگائیں جائیں تاکہ لوگوں میں شعور بیداری مہم چلائیں کہ وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے“۔ تاہم مرکز اس مقدس اجتماع کو قبل از وقت بند کرنے پر غور نہیں کررہی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے عہدیداروں سے وباء کو پھیلنے سے روکنے کے خیالات پر استفسار کیاہے۔ پہلے ہی مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنبھ کے دوران مہلک وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ”سخت اقدامات“ پر عمل کریں۔

اس سال کنبھ میلہ کے دوران مقدس ڈبکی(شاہی اسنان) کی تاریخ12‘14اور27اپریل ہے۔ہندوستان کے چار مقامات پر ناشک‘ ہری دوار‘ پریاگ راج اور اجین میں ہر چار سال میں ہوتا ہے۔ عام حالات میں کنبھ چارما ہ کے قریب ہوتا ہے مگر اس سال کویڈ19وباء کی وجہہ سے ایک مہینہ ہی یہ چلے گا۔