حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اعلان کیا کہ وہ کنبھ میلہ کے لیے زون کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں جیسے کاچی گوڑہ ، گنٹور اور مولا علی سے اترپردیش کے اعظم گڑھ اور گیا تک 16 خصوصی ٹرین چلائی جائے گی ۔ شہر سے ٹرین نمبر 07707 رات 11 بجکر 55 منٹ پر مولا علی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور اگلے دن شام 5 بجکر 15 منٹ پر اعظم گڑھ پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07725 کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے شام 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پٹنہ پہنچے گی ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے بتایا کہ یہ خصوصی ٹرینیں 18 تا 27 جنوری تک چلیں گی ۔ مہاکنبھ میلہ جو 13 جنوری سے شروع ہو کر 26 فروری تک جاری رہے گا ۔ جس میں لاکھوں بھگت ملک کی ہر ریاست سے کثیر تعداد میں پہنچتے ہیں ۔ اس کنبھ میلے میں بنیادی طور پر سنیاسی ، سنت ، سادھو اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے یاتری شامل ہوتے ہیں ۔ یہ ہندوؤں کے لیے مقدس میلہ مانا جاتا ہے ۔ ہریدوار گنگا کے کنارے ، اجین شپرا ندی کے کنارے ناسک گوداوری کے کنارے اور اترپردیش میں گنگا ، جمنا اور سرسوتی کے سنگم چاروں ندیوں کے کنارے یہ میلہ لگایا جاتا ہے ۔۔ ش