کنٹرول لائن پر ایک پاکستانی ، 9ہندوستانی فوجی ہلاک

   

اسلام آباد 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر انڈین فوج کی فائرنگ سے ایک اہلکار اور تین عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ دو فوجی اہلکار اور پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ انڈین فوج نے تین سیکٹرز میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔آ ئی ایس پی آ ر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آ صف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہیکہ ’انڈین فوج نے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آ بادی کو نشانہ بنایا۔‘فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں نو انڈین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے انڈین فوج کے دو بنکرز تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے رواں برس کے آ غاز سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان لائن آ ف کنٹرول پر کشیدگی بڑھی ہے۔ خیال رہے کہ اگست میں بھی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا تھا کہ لائن آ ف کنٹرول پر پاکستان کے تین اور انڈیا کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں 14 فروری کو انڈین آ رمی کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد ہند و پاک کے تعلقات خراب ہوئے تھے۔