کنکٹی کٹ کے کلب میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ‘ 4 زخمی

   

ہارٹ فورڈ 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کے شہر کنکٹی کٹ کے ایک نائیٹ کلب میں فارئنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کئی افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کل رات ایک نائیٹ کلب میںفائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جس کی صبح 3 بجے ایک ٹوئیٹ میں اطلاع ملی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ میجسٹک لاونچ کے اندر یہ فائرنگ ہوئی ہے ۔ ابھی تک فائرنگ کرنے والے شخص اور زخمیوں کی حالت کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔ پولیس ابتدائی سراغ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ابھی قطعیت سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔