کنگانا راناؤت کو ”خالستان“ ریمارک پر نواب ملک نے بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

ممبئی۔اداکارہ کنگانا راناؤت کو وائی پلس سکیورٹی کی فراہمی کے ایک سال بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) لیڈر نواب ملک نے راناؤت کے خالستان تبصرے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ وہ اپنے وائی پلس سکیورٹی کور کے ذریعہ قانون کے دائرے سے اداکارہ بچ نہیں سکتی ہیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ملک نے کہاکہ ’مذکورہ سکھ کمیونٹی نے کنگانا راناؤت کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کرائی ہے‘ جو بہت متعلقہ ہیں کیونکہ عظیم قائدین کی توہین کی انہیں عادت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے‘مذکورہ زیڈ پلس سکیورٹی انہیں مرکز کی جانب سے فراہم کی گئی ہے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کرسکتی ہے“۔

مرکز کی جانب سے حال ہی میں تین زراعی قوانین سے دستبرداری کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک نے کہاکہ کسانوں کے کئی مطالبات ہیں جس کو ابھی تک پورا نہیں کیاگیا ہے اور اس میں ایم ایس پی بھی شامل ہے۔

پیر کی ابتدائی ساعتوں میں دہلی سکھ گرودوارہ انتظامی کمیٹی کے صدر منجیندر سنگھ سرسا کی قیادت میں ایک وفد نے مغربی علاقے ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سے ملاقات کی تاکہ کنگانا راناؤت کے خلاف قانونی کاروائی پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز سرسا نے کنگانا راناؤت کے خلاف ان کے ”نفرت سے بھرے“ تبصرے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی اور انہیں دئے گئے پدمی شری ایوارڈ کو واپس لینے کی مانگ کی تھی۔

اپنی شکایت پر مشتمل مکتوب جو دہلی پولیس کو دیاگیا ہے ٹوئٹر پر سرسا نے شیئر بھی کیاتھا۔

اس کے علاوہ دہلی سکھ گرودوارہ انتظامی کمیٹی(ڈی ایس جی ایم سی) نے اتوار کے روز صدر رام ناتھ کوئند کو تحریر روانہ کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اداکارہ کنگانا راناؤت کو دئے گئے پدما شری ایوارڈ سے دستبرداری اختیار کی جائے کیونکہ وہ ”فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کاکام کررہی ہے“ اور ایک خاص کمیونٹی کونشانہ بنارہی ہیں۔

مذکورہ ادارے نے اپنے مکتوب میں 1984کے فسادات کے حوالے سے سکھوں کو اکسانے کی کوشش کرنے کا بھی کنگانا راناؤت پر الزام لگایاہے۔۔

اپنے حالیہ سوشیل میڈیا پوسٹ پر کنگانا نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی’خالستان“ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بات کرتے ہوئے ستائش کی تھی۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہاکہ گاندھی نے قوم کو ”تکلیف‘’پہنچانے کاکام کیاہے کنگانا نے کہاکہ اپنی جان کی قیمت ادا کرتے ہوئے انہوں نے ”مچھروں“ کی طرح ’خالستانیوں‘کچل دیاہے۔