ممبئی۔ اپنی مجوزہ فلم تھالاوی کے آخری مرحلے کی شوٹنگ کو حیدرآباد میں اداکارہ کنگانا راناؤ ت نے دوبارہ شرع کیاہے۔
ٹوئٹر پر تازہ جانکاری دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھاکہ ”میرے پہاڑوں کو بائی کہنے میرے لئے کبھی گوارا نہیں ہے‘ تھالاوی کے آخری مرحلے کی مقرر شوٹنگ کے لئے حیدرآباد روانہ ہورہی ہوں‘
ایک کے بعد دیگر فلموں کی شوٹنگ کے پیش نظر منالی کو جلدی واپسی ممکن نہیں ہے مگر اس آزمائش کے وقت میں پناہ دینے کے لئے ہمالیہ کی میں شکر گذارہوں“
تھالاوی کے لئے کس طرح کنگانا راناوت نے تیاری کی
تاملناڈو کے آخری چیف منسٹر جئے للیتا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم”تھالاوی“ کی شوٹنگ پچھلے سال شروع ہوئی تھی۔
بتایاجارہا ہے کہ اس عظیم لیڈر کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے کنگانا راناؤت نے سخت محنت کی ہے اور اس کے لئے بھرت ناٹایم کے کلاسیس بھی حصہ لیاہے

فلم تھالاوی میں ان کے نبھائے جانے والے کردارسے بہت کچھ سیکھنے کو ملنے کی کنگانا کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے فلم کی تکمیل کے بعد اپنے وزن انتظامیہ کے سفر کے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے لکھا تھاکہ ”انڈین اسکرین پر پہلی ہیومن گرل کا کردار میں نے ادا کیاہے‘ سخت دیکھائی دینے پر میں اپنے ساخت کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘ میں نے تیس سال کی عمر میں اپنا 20کیلو وزن بڑھایاہے اور تھالاوی کے لئے بھرت ناٹائم سیکھا‘ حالانکہ میرے پیٹھ میں کافی درد ہے مگر اس کردار میں مہارت لانے کے لئے اس سے بڑی قربانی بھی میں دیے سکتی ہوں“
انہوں نے ایک الگ ٹوئٹ میں لکھاکہ”میری چاق وچوبند ساخت کوئی آسان کام نہیں تھا۔ میرے ڈائرکٹر وجئے سر نے مجھے تھالاوی کے فوٹیج دیکھائے اور سب بہتر تھے“