کنگانا راناوت کا ’فلمی مافیا‘ کو پیغام

,

   

نئی دہلی۔بی ایم سی کے عہدیداروں کی جانب سے ممبئی کے ان کے دفتر پر دھاوے کرنے کے گھنٹوں بعد اداکارہ کنگانا رانا وت نے پیر کے روز کہاکہ اگر ”فلمی مافیا“ انہیں یہیں پر ختم کردے گا‘ وہ دوبارہ اٹھیں گے اور ان کا اختتام ان کی شروعات ثابت ہوگا۔

وائی زمرے کی سکیورٹی
مذکورہ ’کوئن‘کی اداکارہ نے اپنی زندگی کو خطرہ بتاتے ہوئے ہوم منسٹر امیت شاہ سے ’وائی‘ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد ٹوئٹر پر مذکورہ پیغام شیئر کیاتھا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”آج فلمی مافیا اپنے طاقت وار دوستوں کا استعمال کرتے ہوئے میرے چہرے اور گھر توڑ دے گا“

لمحاتی خوشی
انہوں نے مزیدکہاکہ”اس سے آپ کو لمحاتی خوشی ملے گی مگر تم چالاک ہو تم جان جاؤ گے میرا خاتمہ میری شروعات ہوگا۔

اگر تم مجھے یہاں پر ختم کردوگے میں کہیں اور سے ابھروں گی۔ یقین کرواس سے تمہیں اور زیادہ تکلیف ہوگی“۔

ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعدممبئی میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگانا رانا وت کو ایک روز بعد مرکزی حکومت نے ذرائع کے مطابق ’وائی‘ سکیورٹی اداکارہ کو فراہم کی گئی ہے