کنگس الیون پنجاب کانام تبدیل

   

نئی دہلی : کنگس الیون پنجاب نے اپنی ٹیم کا نام تبدیل کردیا ہے اور اب وہ پنجاب کنگس کے نام سے جانی جائے گی ۔ چینائی میں کل منعقد ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں اس ٹیم کا نام پنجاب کنگس ہوگا ۔ قبل ازیں ٹیم کے نام کی تبدیلی کی خبر منظر عام پر آئی تھی تاہم آج ٹیم کے نام کی تبدیلی کیساتھ نئے لوگو کی بھی رونمائی عمل میں آئے ہے ۔ ٹیم کا نام تبدیل کرنے کے ضمن اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او ستیش مینن نے کہا کہ پنجاب کنگس ٹیم کے برانڈ کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کررہا ہے ۔